ارتداد کی جگہ کالج یا ہمارا گھر ایک تجزیہ برقعہ اسلامی لباس یا فیشن

 ارتداد کی جگہ کالج یاہمارا گھر

ایک تجزیہ 

چوتھی قسط 

از محمد شاداب سیتا مڑھی بہار


        برقعہ اسلامی لباس یا فیشن 

اسلام نے عورتوں کومحفوظ رکھنے کےلٸے ان کی عزت وآبرو کو بچانےکے لٸے ان کی حیا کو پاٸےتکمیل تک پہونچانے کے لٸے اسلامی لباس کی تعلیم دی ہے اور بتایا کہ اگر تم اپنے عزت وآبرو کو محفوظ رکھنا چاہتی ہو تو تمہیں اسلامی لباس اپنانا ہوگا 

مگر افسوس ۔۔۔۔۔۔ہماری خواتین کی غیرت تو دیکھٸے انہوں نے اسلامی لباس کو ہی فیشن بنا دیا اور ہم نے اسے اسلامی لباس سمجھ لیا 

اصل میں ہم نے برقعہ کو مکمل دین بنا دیا مطلب یہ کہ جس خواتین نے برقعہ پہن لیا ہم نے اسے گناہ سے معصوم فرشتہ سمجھ لیا پھر اس کی نگرانی کرنا اس پر نظر رکھنا تو دور کی بات اگر کوٸ اس سے سوال بھی پوچھ لے تو ہم اسے حرام سمجھتے ہیں 

مگر آج وہی برقعہ پہن کر دنیا کا بدترین سے بدترین گناہ کررہی ہے اگر یہ کہا جاٸے کہ برقہ کو گناہ کا آلہ بنا دیا گیا ہے تو مبالغہ نہ ہوگا ان کی غیرت اتنی ماری گٸ ہے کہ جو گناہ بغیر حجاب کے وہ نہیں کرسکتی وہ گناہ حجاب کے اندر بےخوف کررہی ہے اگر یہ کہ دیا جاٸے کہ حجاب پہنی اکثر لڑکیاں اندر سے ننگی ہوتی ہے تو مبالغہ نہ ہوگا 

کیویکہ میں نے خود اپنی ان آنکھوں سے پارکوں میں سڑکوں پر ٹرینوں،ہوٹلوں میں حجاب پہنی ہوٸ لڑکیوں کو غیروں کے ساتھ ہاتھ پر ہاتھ رکھکر کندھوں سے کندھا ملاکر چلتے دیکھا ہے حد یہ ہے کہ پارکوں میں حجاب اتارکر اپنے عاشق کے ساتھ عیاشی کرتے دیکھا ہے 

دیکھ کر شرم سے نگاہیں جھک گٸ زبان پر بے ساختہ یہ الفاظ جاری ہوگٸے کہ یہ اسلام کی شہزادی نہیں 

کل تک جن اداروں،محلوں کے قریب سے گزرنے کے لٸےغیروں کے پاٶں کانپتے تھے آج انہیں جگہوں سے کھلے عام وہ قوم کی بیٹیوں کو باٸک پر سوار کرکے بدن سے بدن چپکا کردنیا کی سیر کرارہے ہیں 

ایسا نہیں ہے کہ یہ سب چوری چھپکے ہورہا ہے بلکہ یہ سب غیرت مند مرد حضرات کے سامنے ہورہا ہے مگر وہ اف تک نہیں بولتے کیویکہ یہ خود سر سے لیکر پاٶں تک اسی براٸ میں ڈوبے ہوٸے ہیں پھر کس منھ سے قوم کی لوٹتی ہوٸ آبرو کو بچانے کی کوشش کرے 


      محمد شاداب

جاری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منتظم محمد علی جوہر

کاروان علم _ karwaneilm

مقالات و مضامین

تحریر ارسال کرنے کے لئے ای میل آڈی

mdalij802@gmail.com

واٹسپ گروپ میں شامل ہونے کے لئے

7250161121 

رابطہ فرمائیں واٹسپ کے ذریعے

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی