قائد نوجوان مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی پنجاب کے شاہی امام مقرر

 قائد نوجوان مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی پنجاب کے شاہی امام مقرر

لدھیانہ جامع مسجد میں پیر جی حسین احمد، امام عمیر الیاسی، عتیق الرحمن، ایم پی بٹو، کیبنٹ منتری آشو و دیگر معززین نے دستار بندی کی

لدھیانہ14ستمبر (پریس ریلیز) پنجاب کے شاہی امام شیر اسلام حضرت مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی مرحوم کے گزشتہ دنوں انتقال فرمانے کے بعد آج ان کی وصیت کے مطابق اسلامی اور خاندانی روایات کے مطابق حضرت کے بڑے صاحبزادے نائب شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کو پنجاب کا نواں شاہی امام آج مقرر کر دیا گیا،آج ایک سادہ تقریب کے دوران تاریخی جامع مسجد لدھیانہ میں معروف عالم دین حضرت پیر جی حافظ حسین احمد صاحب بوڑیا، چیف امام امام عمیر الیاسی، رائے پور خانقاہ کے خلیفہ جناب شاہ عتیق احمد،مفتی اعظم پنجاب مولانا مفتی ارتقاء الحسن کاندھلوی، سرہند روضہ شریف کے خلیفہ سید صادق رضاء، مولانا یعقوب بلند شہری،کیبنٹ منسٹر بھارت بھوشن آشو، ایم پی سردار رونیت سنگھ بٹو، ایم ایل اے سردار کلدیپ وید، ایم ایل کے سمرن جیت سنگھ بینس، ایم ایل اے بلوندر سنگھ بینس، ایم ایل اے سنجے تلوار، ایم ایل اے ڈابر و راکیش پانڈے، لدھیانہ ک میئر بلقار سنگھ سدھو، شری راکیش پراشر، شری اشونی شرما، گر دوارہ دکھ نورن صاحب کے پردھان سردار پرتپال سنگھ، شری گیان استھل مندر کے پردھان شری پروین بجاج، چرچ آف نارتھ انڈیا کے یونس مسیح، کے علاوہ لدھیانہ کی مساجد کے آئمہ حضرات اور پردھان صاحبان خاص طور پر موجود تھے، اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پیر جی حسین احمد صاحب بوڑیا نے کہا آج ہم قائد عظیم شیر اسلام شاہی امام پنجاب مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی ؒ کی جگہ انکے وارث مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی کو دستار فضیلت صرف اس لئے نہیں دے رہے کہ وہ شاہی امام کے بیٹے ہیں بلکہ ان کو اس لئے بھی پنجاب کا شاہی امام بنایا جا رہا ہے کہ اس صالح نوجوان نے گزشتہ پندرہ سالوں میں اپنے والد محترم کی حیات میں دینی، سماجی اور سیاسی میدانوں میں مسلمانوں کا اور ملک و قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، ہم دعا گو ہیں کہ یہ نوجوان اپنے والد مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے آگے بڑھے، تقریب کو خطاب کرتے ہوئے چیف امام امام عمیر احمد الیاسی نے کہا کہ لدھیانہ کے اس عظیم خاندان نے ہمیشہ ہی ملک اور قوم کی نمایا خدمت کی ہے، انہوں نے کہا کہ شاہی امام مرحوم مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی ببر شیر تھے ان کی اولاد میں مولانا محمد عثمان لدھیانوی بھی اپنے والد کے نقش قدم پرہیں،انہوں نے کہا کہ عثمان لدھیانوی جہاں آج پنجاب کے شاہی امام بن رہے ہیں وہیں میں انہیں پنجاب کا چیف امام بھی نامزد کرتا ہوں، اس موقعہ پر مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے شاہی امام پنجاب کا عہدہ سمبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر اس بات کا عہد کرتا ہوں کے مکمل ایمان داری، محبت جرائت اور بے بای کے ساتھ زندگی کے آخری سانس تک اس عہدے کی پاسبانی کرونا، اور مستحق و مظلوم عوام کے خلاف اٹھنے والی ہر ایک طاقت کے ساتھ اپنے والد محترم کی روایتوں کے مطابق ٹکراتے ہوئے انشاء اللہ آواز حق بلند کرونا، شاہی امام پنجاب نے کہا کہ اگر کبھی ضرورت آ گئی تو آپ سب گواہ رہیں کہ ملک اور ملت کے خاطر لگنے والی گولی میری پیٹھ پر نہیں چھاتی پر نظر آئیگی، نیز شاہی امام پنجاب مولانامحمد عثمان رحمانی لدھیانوی نے آج اپنے پہلے اعلان میں کہا کہ وہ تحریک تحفظ ختم نبوت ؐ جاری رکھیں گے نیز جامع مسجد لدھیانہ کی جلد عظیم الشان تعمیر نو شروع کرینگے، قابل ذکر ہیکہ خطاب کے دوران شاہی امام پنجاب کی آنکھیں اپنے والد محترم کا ذکر کرتے ہوئے نم ہو گیں نیز فضاء اللہ اکبر و ختم نبوت ؐ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی،

فوٹو کیپشن۔۔پنجاب کے نئے شاہی امام مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی خطاب کرتے ہوئے ان کے ساتھ امام امیر الیاسی، پیر جی حسین احمد صاحب، چیئرمین عتیق الرحمن لدھیانو ی و دیگر معززین۔۔(آزاد)

بوکس نیوز

پنجاب کے نویں شاہی امام ہیں مولانامحمدعثمان لدھیانوی

لدھیانہ 14ستمبر (پریس ریلیز) آج لدھیانہ جامع مسجد میں شاہی امام پنجاب کا عہدا سمبھالنے والے مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی پنجاب کے نویں شاہی امام ہیں، اس عہدے پربل ترتیب مولانا عبد اللہ ولی لدھیانوی 1760؁ء،مولانا حافظ عبد الوارث صاحب لدھیانوی 1825؁ء مولانا شاہ عبد القادر لدھیانوی 1860؁ء مولانا شاہ محمد لدھیانوی ؒ 1903؁ء مولانا شاہ محمد زکریا لدھیانوی 1926؁ء، رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی ؒ1956؁ء مولانا مفتی محمد احمد رحمانی لدھیانوی ؒ 1987؁ء شیر اسلام مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی ؒ 2021؁ء کے نام قابل ذکر ہیں، قابل ذکر ہیکہ مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی جامعہ مظاہر العلوم وقف سہارنپور کے فاضل اور تواریخ میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں آپ کی پانچ کتابیں شائع ہو چکی ہیں نیز آپ پنجاب کے مشہور مقررین میں شمار کئے جاتے ہیں

Post a Comment

جدید تر اس سے پرانی