__کاروانِ علم__* کے *ویب سائٹ* پر آپ بھی بھیج سکتے ہیں اپنی خبریں، مضامین و مقالات ، کالم ، سیرت و شخصیات، تاریخ و آثار، اور اسلامی اشعار وغیرہ mdalij802@gmail.com

*ماہ محرم الحرام کے فضائل اور اعمال*
*اس دن کی فضیلت کی وجوہات*

  *محمد علی جوہر سوپولوی*




       اس دن کے مقدس ہو نے کی وجہ کیاہے ؟ یہ اللہ جل شانہ ہی بہتر جانتے ہیں،اس دن کو اللہ پاک نے دوسرے دنوں پر کیوں فضیلت دی ہے ؟او ر اس دن کا کیا مرتبہ رکھا ہے ؟اللہ پاک ہی بہتر جانتے ہیں ۔ ہمیں تحقیق میں پڑنے کی ضرورت نہیں مگربعض روایات میں ہے کہ جب حضرت آدم علیہ السلام دنیا میں تشریف لائے تو وہ عاشورہ کا دن تھاجب نوح علیہ السلام کی کشتی طوفان کے بعد خشکی میں اتری تو وہ عاشورہ کا دن تھا حضرت ابراہیم علیہ السلام کو جب آگ میں ڈالا گیا اور اس آگ کو اللہ پاک نے ان کے لئے گلزار بنایا تو وہ عاشورہ کا دن تھا اور قیامت بھی عاشورہ کے دن قائم ہو گی، یہ واقعات بھی عاشورہ کے دن خصوصیت دیتے ہیں.....
عاشورہ کے دن لوگوں نے طرح طرح کی بدعات و خرافات ایجاد کر رکھی ہیں ان میں بڑی بڑی خرافات جن کاوجود نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھانہ صحابہؓ و تابعینؓ کے زمانہ میں بلکہ دو تین صدی بعدلوگوں نے اس کوایجاد کیا پھر بعد میں مزید اس میں اضافہ ہو تا چلا گیا....9
*حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم کو فرعون سے نجات ملی*
ایک روایت میں ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا مقابلہ فرعون سے ہوا اور پھر حضرت موسیٰ علیہ السلام دریاکے کنارے پر پہنچ گئے اور پیچھے سے فرعون کا لشکر آگیا تو اللہ پاک نے اس وقت حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حکم دیا کہ اپنی لاٹھی دریا کے پانی پر ماریں ،اس کے نتیجے میں دریا میں بارہ راستے بن گئے اور ان راستوں کے ذریعہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا لشکر دریا کے پار چلا گیا اور جب فرعون وہاں پہنچا اور اس نے دریا میں خشک راستے دیکھے تو وہ بھی دریا کے اندر چلا گیا لیکن جب فرعون کا پورا لشکر دریا کے بیچ میں پہنچا تو وہ پانی مل گیا اور فرعون اور اس کا پورا لشکر غرق ہو گیایہ واقعہ عاشورہ کے دن پیش آیا ، اس کے بارے میں مستند روایت ہے.....
*یہودیوں کی شباہت سے بچیں*
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ میں جب بھی عاشورہ کا دن آتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھتے ،لیکن وفات سے پہلے جو عاشورہ

کا دن آیا تو آپ نے عاشورہ کا روزہ رکھا اور ساتھ میں یہ ارشاد فرمایا کہ دس محرم کو ہم مسلمان بھی روزہ رکھتے ہیں اور یہودی بھی روزہ رکھتے ہیں اور یہودیوں کے رو زہ رکھنے کی وجہ وہی تھی کہ اس دن چونکہ بنی اسرائیل کو اللہ پاک نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے ذریعہ فرعون سے نجات دی تھی،اس کے شکرانے کے طور پر یہودی اس دن کاروزہ رکھتے تھے ،بہرحال، حضوراقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایاکہ ہم بھی اس دن روزہ رکھتے ہیں اور یہودی بھی رکھتے ہیں ،جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ہلکی سی مشابہت پیدا ہو جاتی ہے اس لئے اگر میں آئندہ سال زندہ رہا تو صرف عاشورہ کا روزہ نہیں رکھوں گا بلکہ اس کے ساتھ ایک روزہ اور ملا لوں گا ،۹،محرم الحرام یا۱۱،محرم کا روزہ بھی رکھوں گاتاکہ یہودیوں کے ساتھ مشابہت ختم ہو جائے۔
جاری.........

1 تبصرے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی